مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچے کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے

  • 0
  • 261

مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچے کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے 
تحقیق کے مطابق نر مکڑی (اپنے بچوں کے باپ ) کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے پھر جب اولاد بڑی ہوتی ہے تو اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے کتنا عجیب  و غریب گھرانہ اور یقنیناً بدترین گھرانہ ہے 
قرآن مجید کی ایک سورت ہے '' العنکبوت '' عنکبوت کو اردو میں مکڑی کہا جاتا ہے  قرآن مجید میں الله تعالیٰ نے فرمایا ہے سب سے بوڈا یا کمزور گھر مکڑی کا ہے 
قرآن پاک کا معجزہ دیکھیں ، ایک ہی جملے میں ساری کہانی بیان کر دی ( بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے )
اگر یہ علم رکھتے ، انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری کو تو جانتے تھے ، مگر اس کے گھر کی معنوی کمزوری  یعنی دشمنی اور خانہ جنگی سے بے خبر تھے اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گۓ ہیں 
اسی لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنیوں سے واقف ہوتے ، اس سب کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ایک پوری سورت کا نام اس بری خصلت والی کیڑے کے نام پر رکھا حالانکہ، اس سورت کے شروع سے آخر تک گفتگو فتنوں کے بارے میں ہے ، سورت کی ابتدا یوں ہے 
'' کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ  وہ اس بات پر چھوٹ جایئں گے کہ انہوں کہا ہم  نے ایمان لایا ہے اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا ''
اور فرمایا ، کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہتے تو ہیں کہ ہم نے ایمان لایا ہے مگر جب انکو الله کی راہ میں اذیت دی جاتی ہے تو لوگوں کی آزمائش کو الله کے عذاب کی طرح سمجتھے ہیں  
ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ مکڑی کا فتنوں اور آزمائشوں سے کیا تعلق ہے 
در حقیقت فتنے . سازشیں اور  آزماشیں بھی مکڑی کے جال کی طرح پچیدہ ہیں اور انسان کے لیے ان کے درمیان تمیز کرنا اور بے نقاب کرنا آسان نہیں ہوتا مگر  اللہ مدد کرے تو یہ کچھ بھی نہیں ہوتے ، ان تمام گھروں میں سے زیادہ کمزور گھر مکڑی کا گھر ہے کاش یہ لوگ جانتے 
یہاں بتایا گیا ہے کہ  ''مکڑی '' کے گھر کو دیکھ کر جو شخص حقیقت کا سبق پا لے وہ ہی دراصل علم والے ہیں 
''علم والے کون ہیں '' یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو کتابی بحثوں کے ماہر بنے ہوے ہیں بلکہ یہ وو لوگ ہیں جو خدا کی دنیا میں پھیلی ہوئی قدرتی نشانیوں سے نصیحت کی غذا لے سکیں 

Commnets 0
Leave A Comment