مریم نواز کی وردی میں تصویر، شہباز گِل اور مونس الہیٰ کا تبصرہ وائرل

  • 0
  • 137

اکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وردی میں تصویر پر تبصرہ وائرل ہوگیا۔

                                                                                                       

مریم نواز نے آج صبح لاہور میں  پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  میں شرکت کی، پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 650 خواتین اہلکار ہیں۔

اس تقریب میں شرکت کے لیے مریم نواز نے بھی پولیس کی وردی زیب تن کررکھی تھی اور ہاتھ میں چھڑی تھام رکھی تھی۔

آج پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے، مریم نواز

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج جب خواتین اہلکاروں کو دیکھا تو یقین آیا کہ انہوں نے ٹریننگ بہت سنجیدگی سے مکمل کی، آج پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ لوگوں کو احساس ہے کہ یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے، میں بطور وزیرِ اعلیٰ فیصلے کرتی ہوں، آپ نافذ کرتی ہیں، آپ کی زیادہ ذمے داری ہے، آپ کی ہمدردی مظلوم کے لیے ہونی چاہے، ظالم کے لیے نہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں، معاشرے میں انصاف قائم کرنا ضروری ہے، آپ سے امید ہے کہ ظالم کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔

شہباز گِل نے کہا کہ  ویسے کمال ہے ہماری اسٹبلشمنٹ پر بھی پاکستان پر ان لوگوں کو مسلط کیا ہے۔

مریم نواز کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہا کہ ’کور کمانڈر لاہور صاحب اب کہیں آپ نہ بلا لیجئے گا باجی کو، کیا پتہ آرمی چیف کی وردی پہن کر پہنچ جائیں۔‘

شہباز گِل موجودہ حکومت پر اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے طنز کے تیر برساتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب مونس الہی نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنا مذاق خود بنواتے ہیں۔

 

Commnets 0
Leave A Comment