چینی میڈیا کے مطابق ژیایو نامی 18 سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ صوبے سیشیوان میں رہائش پذیر تھی، ژیایو لڑکے پر حد سے زیادہ انحصار کرنے لگ گئی تھی، بوائے فرینڈ جب بھی گھر سے باہر ہوتا تو وہ مسلسل رابطے میں رہتی اور اسکے مقام کے بارے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی،صورت حال اس وقت سنگین ہوگئی جب ژیایو نے اپنے بوائے فرینڈ کو ایک ہی دن میں 100 سے زائد مرتبہ کال کی جب وہ باہر تھا۔ اور جب لڑکا فون کا جواب نہیں دے پایا تو ژیایو کافی پریشان ہو گئی اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچانے لگی۔ اتنے میں بوائے فرینڈ بھی آگیا۔لڑکے نے جب ژیایو کی یہ ذہنی حالت دیکھی تو وہ انتہائی خوفزدہ ہوگیا۔ اس نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور مدد طلب کی۔ پولیس افسران جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ژیایو اس وقت بالکونی سے چھلانگ لگانے کے قریب تھی تاہم پولیس نے اسے فوراً بچا لیا۔لڑکی کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر ڈونا نے معائنہ کیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ژیایو borderline personality disorder کی مریضہ ہے۔ یہ ذہنی عارضہ ہے جو کسی شخص کی اپنے جذبات کو قابو کرنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔